پاکستان اگلی2 سال کیلئے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کاصدر، مشاہد حسین سید نائب صدرمنتخب

پاکستان طویل عرصے سے سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود اس نے دہشتگردی کے خلاف سب سے طویل اور کامیاب جنگ لڑی اور 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، اقتصادی اور سیاسی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہا ہے ، چینی صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ 21صدی کا بہترین سفارتی اورترقیاتی وژن ہے سی پیک پارلیمنٹری کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین کا اے پی اے کے سالانہ اجلا س سے خطاب

جمعرات 23 نومبر 2017 19:25

پاکستان اگلی2 سال کیلئے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کاصدر، مشاہد حسین ..
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) سینیٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین اور سی پیک پارلیمنٹری کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے نائب صدرمنتخب ہوگئے جبکہ پاکستان اگلے دو سال کیلئے اے پی اے کا آئندہ صدر ہوگا،مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود اس نے دہشتگردی کے خلاف سب سے طویل اور کامیاب جنگ لڑی اور 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، اقتصادی اور سیاسی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہا ہے ، چینی صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ 21صدی کا بہترین سفارتی اورترقیاتی وژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کی 33پارلیمنٹوں کا ایشیا پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے )کا سالانہ اجلا س ترک کے تاریخی شہر استنبول میں ہوا جس میں سینیٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین اور سی پیک پارلیمنٹری کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے پاکستانی پارلیمنٹ کی نمائندگی کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشاہد حسین سید کو متفقہ طور پر اے پی اے کے سیاسی معاملات کمیٹی کے نائب کے صدر پر منتخب کرلیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اگلے دو سال کیلئے اے پی اے کاآئندہ صدر ہوگا۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہاکہ علامہ اقبال کی پیشن گوئی کے مطابق اقتصادی اور سیاسی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہا ہے اور چینی صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ 21صدی کا بہترین سفارتی اورترقیاتی وژن ہے۔اس موقع پر مشاہد حسین سید نے ایشیا کے پارلیمانی رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایشیائی پارلیمان کیلئے قیادت کا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عظیم شاعر علامہ اقبال نے 80سال قبل اپنی شاعری میں ایشیا کی دوبارہ بحالی اور چین کی بلندی کی پیش گوئی کی تھی ۔مشاہد حسین سید نے اے پی اے مینڈیٹ کے تحت سینیٹ آف پاکستان کی طرف سے قائم کردہ ایشن پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی ۔مشاہد حسین سید نے پاکستان کو ایک مضبوط اور لچکدار جموریت قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان طویل عرصے سے سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور اس نے دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود دہشتگردی کے خلاف سب سے طویل اور کامیاب جنگ لڑی اور اس نے اس جنگ میں سول اور فوجی 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں۔

مشاہد حسین سید نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے علاوہ ترک ،سعودی عرب ،ایران اورافغانستان کے اسپیکرز سے بھی ملاقاتیں کیںاور ان سب کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے 24اور 25دسمبر کو اسلام آباد میں دہشتگردی اور بین العلاقائی رابطوں کے حوالے سے اسپیکرز کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔