آصف زرداری نے نواز شریف کی جانب سے ہاتھ ملانے کی پیش کش پھر سے رد کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 19:15

آصف زرداری نے نواز شریف کی جانب سے ہاتھ ملانے کی پیش کش پھر سے رد کر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء) آصف زرداری نے نواز شریف کی جانب سے ہاتھ ملانے کی پیش کش پھر سے رد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو آصف زرداری کیساتھ مفاہمت کی ایک اور کوشش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نواز شریف نے گزشتہ روز آصف زرداری کو پیغام بھجوایا تھا کہ وہ سابق صدر کیساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اس مقصد کیلئے وزیراعظم کو بھی آصف زرداری سے ملاقات کرنے کی تلقین کی تھی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر خورشید سے ملاقات کرکے آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب آصف زرداری نے نواز شریف کی جانب سے ہاتھ ملانے کی پیش کش پھر سے رد کر دی ہے۔ آصف زرداری کو خورشید شاہ نے ملاقات کرکے وزیراعظم اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ تاہم آصف زرداری نے نواز شریف اور وزیراعظم دونوں سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔