چکوال،محکمہ سوئی گیس نے چھپڑ بازار کے غریب محنت کش رنگ ساز کو تین لاکھ روے کا بل بھیج دیا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) محکمہ سوئی گیس نے چھپڑ بازار کے غریب محنت کش رنگ ساز کو تین لاکھ روے کا بل بھیج دیا۔ محمد جمیل ولد صدو حسین نے حال دہائی کرتے ہوئے جمعرات کے روز بتایا کہ گزشتہ تین چار سالوںمیں اس کابل کبھی بھی چار اور پانچ ہزار سے زائد نہیں آیا۔ مگر اب 3ماہ قبل اسے تین لاکھ روپے کابل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جب مقامی دفتر کو پرانے بل دکھائے گئے تو انہوں نے پانچ ہزار روپے کا نیا بل جاری کردیا جو جمع کرا دیا گیا اور اس کے بعد مسلسل دو ماہ تک تین لاکھ کا بل اسی طرح آتا رہا اورمقامی دفتر سے پانچ ہزار روپے کا نیا بل بنا کر دیا جاتا رہا۔ اب محکمہ سوئی گیس نے نیا بل بنانے سے انکار کردیا ہے اورحکم دیا ہے کہ تین لاکھ روپے کا بل جمع کرائو وگرنہ میٹر اتار لیا جائے گا۔ محمد جمیل نے محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بل بارے انکوائری کروائیں اور مجھ غریب اور محنت کش کو تحفظ دیں میرے چھوٹے چھوٹے بال بچے ہیں۔ میٹر اتار لیا گیا تو میرے بچو کا کیا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :