ڈپٹی کمشنر چکوال کاپاپولیشن ویلفیئر افسران کو فیملی پلاننگ کی سرگرمیوں کی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا حکم

جمعرات 23 نومبر 2017 19:23

ْچکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر ڈی او پاپولیشن ویلفیئر کوماہ نومبر2017 سے لیکرجون2018 تک فیملی پلاننگ کے حوالے سے انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن کی مہم کا شیڈول مرتب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کی سرگرمیوں کی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کی جائے۔

انہوں نے ڈی او پاپولیشن کو ہدایت کی کہ فیملی پلاننگ آگاہی مہم کے دوران خواتین کو بیماریوں سے بچائو کے طریقے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کوراڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، اے ڈی سی، ریونیو چکوال، ڈی او ہیلتھ، ڈی او ایجوکیشن، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر، علمائے کرام ، پروگرام منیجر کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈی او پاپولیشن ویلفیئر چکوال ملک وجاہت علی نے کہا کہ مانع حمل ادویات کے اسٹاک محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی یونین کونسل سطح پر سٹاف کی بھرتی، چھوٹا خاندان اور پیدائش میں وقفہ کے حوالے سے آگاہی مہم تحصیل چکوال اور چوآسیدنشاہ میں ایف ای ایچ ایم کے کیمپس کا قیام، فیملی ویلفیئر سنٹر پر جنرل ادویات کی دستیابی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔