حضرت محمدؐ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیاوآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں، مولانا الیاس قادری

جمعرات 23 نومبر 2017 19:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء)امیراہلسنت بانی دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیاوآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حضورنبی کریمؐ کی ولادت باسعادت کو خوشی ومسرت سے منانا ایک بہت بڑی عبادت ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مدنی مذاکرہ میں دعوت اسلامی کے کارکنوں اور شہریوں سے لائیوخطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم عمل سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ہم طرح طرح کی پریشانیوں اور الجھنوں میں مبتلا ہورہے ہیں