تحریک انصاف کل حافظ آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

عمران خان سمیت دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے، فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے

جمعرات 23 نومبر 2017 19:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خاں کی کل حافظ آباد آمد کے موقع پرمیونسپل اسٹیڈیم کو خوبصورت بینروں اور فلیکسوںسے سجادیا گیا۔ عمران خان آج بزریعہ ہیلی کاپٹر تین بجے حافظ آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ انکے علاوہ شیخ رشید احمد، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان ، شوکت علی بھٹی اور سابق ایم۔این۔اے مہدی حسن بھٹی بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ کی مناسبت سے اسٹیڈیم میں بہت بڑا اسٹیج بنادیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :