حافظ آباد پولیس کی کاروائی، تین بدنام زمانہ ڈکیت گینگز کے 14ملزمان کو گرفتار کر لئے

ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے پانچ لاکھ نقدی، 14بھینسیں، 12موٹرسائیکلیں ، ناجائز اسلحہ اور لاکھوں کے طلائی زیورات برآمد

جمعرات 23 نومبر 2017 19:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پولیس نے جلالپور کے علاقہ سے تین بدنام زمانہ ڈکیت گینگز کے 14ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے ساڑھے پانچ لاکھ نقدی، 14بھینسیں، 12موٹرسائیکلیں ، ناجائز اسلحہ اور لاکھوں کے طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ قیصرو، حسین اور اسرارو گینگ کے خلاف حافظ آباد،گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ قیصرو گینگ نے گذشتہ ماہ اپنے ہی ایک ساتھی تصور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ پولیس نے قیصرو گینگ کے تین ملزمان قیصر عرف قیصرو، شاہد اور زاہد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ محمد حسین گینگ کے پانچ ملزمان محمد حسین، امتیاز، شاہد، عنصر اور ذوالفقار کو گرفتارکیا جاچکا ہے ۔علاوہ ازیں اسرارو گینگ کے چھ ملزمان شفقت ، اسرار ، شاہد، اورنگزیب، شاہد حسین اور قیصر کو گرفتار کرکے مذکورہ ملزمان سے ساڑھے پانچ لاکھ نقدی، ناجائز اسلحہ، 12موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، اور لاکھوں کے طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :