چیئرمین پیمرا کا دورگوجرانوالہ ، کیبل آپریٹرز کے مسائل سنے

کیبل آپریٹرز کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے، پیمرا افسران کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 نومبر 2017 19:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) چیئرمین پیمرا البصار عالم نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز پیمرا آفس گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر افسران سے میٹنگ کے بعد چیئرمین انجمن اصلاح معاشرہ چودھری امتیاز احمد تاج سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے میٹنگ کے دوران افسران کو ہدائت کی کے کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سماعت کے بعد فوری حل کئے جائیں تاکہ ناظرین کو اس ضمن میں سستی تفریح کی فراہمی کا تسلسل جاری رہے۔ چودھری امتیاز احمد تاج نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل سے آگاہی کیلئے پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر براہ راست کیبل آپریٹرز سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :