شیخوپورہ، فیصل آباد روڈ پر تیزرفتار کار نے سڑک کراس کرنے والے طالبعلم کو کچل ڈالا

درجنوں طالبعلموں نے جی ٹی رود پر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی فرار ہونے والے کار ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

جمعرات 23 نومبر 2017 19:23

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر تیزرفتار کار نے سڑک کراس کرنے والے طالبعلم حارث ولد ولایت علی کو کچل ڈالا جو شدید زخمی ہوگیا ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے فسٹ ایئر کا طالبعلم ہارس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا جس کے بعد درجنوں طالبعلموں نے جی ٹی رود پر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی فرار ہونے والے کار ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :