شیخوپورہ، کوٹ عبدالمالک میں مبینہ جعلی پیر کی خواتین کے ہاتھوں چھترول

متاثرہ خواتین سے دولاکھ روپے ہتھیانے، نازیبا حرکات کی بناء پر مشتعل خواتین نے جعلی پیر کی درگت بناڈالی، خواتین نے دوران تلاشی پیر کی جیب سے لڑکیوں کی تصویریں اورشناختی کارڈ بھی نکال لیں، پولیس نے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:21

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں مبینہ جعلی پیر کی متاثرہ خواتین سے دولاکھ روپے ہتھیانے کی بناء پر مشتعل خواتین نے چھترول کرکے رکھ دی،مبینہ جعلی پیر دھائیاں دیتا رہا خواتین نے دوران تلاشی پیر کی جیب سے لڑکیوں کی تصویریں اورشناختی کارڈ بھی نکال لیں بتایا گیا ہے کہ نیاز نامی مبینہ جعلی پیر نے خاتون نسیم بی بی سے اولاد دینے کے لیے دولاکھ روپے ہتھیالیے اور اس سے نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی جس نے اپنی رشتہ دارخواتین کو جعلی پیر کے آستانے پر بلاکر جعلی پیر کی پٹائی کرڈالی خواتین نے جعلی پیر کی جوتوںاور ،تھپڑئوں سے خوب دھرگت بنائی متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جعلی پیر نے اولاد دینے کے لیے دم کرنے کے نام پر دولاکھ روپے لیے اور اس سے نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے اپنی رشتہ دار خواتین کو بلا کر جعلی پیر جوتوں اورتھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے اس کی خوب دھرگت بناڈالی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری ایریا پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :