شیخوپورہ پولیس کا قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن 9کروڈ94ہزار روپے مالیت کے پلاٹوں ،دکانوں واراضیوں سمیت ایک فیکٹری کو واگزار کروا کر اصل مالکان کے حوالے کر دیا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:21

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک نے قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئی9کروڈ94ہزار روپے مالیت کے پلاٹوں ،دکانوں واراضیوں سمیت ایک فیکٹری کو واگزار کروا کر اصل مالکان کے حوالہ کردیا گیا،ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک نے تمام متاثرین کی کھلی کچہری میں لی گئی درخواستوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجس پر تمام مالکان نے ڈی پی او آفس پہنچ کر ان کو اور دیگر پولیس اہلکاروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اوران کا شکریہ اداکیا،اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ سرفرازاحمد خان ور ک نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں قبضہ گروپوں کا کوئی ٹھکانہ باقی نہ رہے گا، ضلع شیخوپورہ کو قبضہ مافیہ سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،تفصیلا ت کے مطابق ضلع شیخوپورہ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مذکورہ مقدمہ مدعیان کی دکانوں،پلاٹوں واراضیوں سمیت فیکٹری کو قبضہ مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اصل مالکان کے حوالہ کردی گئیں،حافظ محمد طاہر سکنہ روای روڈ لاہور کی عمران وغیرہ سی2ایکٹر اراضی جس پر عرصہ 9سال سے قبضہ کیا ہوا تھا ایکشن لیتے ہوئے درخواست گزارحافظ محمد طاہر کو2ایکڑ اراضی کی رقم جس کی کل مالیت تقریبا50لاکھ ہے واپس دلوائی،صفدر آباد کے رہایشی زمیندار محمد اسلم کی20لاکھ روپے مالیت کی گندم کی رقم دینے سے منخرف ہوگئے جس کی رقم ملزمان سے لیکر مقدمہ مدعی کو دی گئی،خاتون نسرین بی بی سکنہ جنڈیالہ روڈ کی 6مرلہ کے پلاٹ پر ہونے والے پانچ سالہ قبضہ گروپ جاوید وغیرہ سے 6مرلہ پلاٹ جس کی رقم20لاکھ روپے بنتی ہے نسرین بی بی کو لیکر دی گئی،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ بوہلیانوالہ سکول کی گرائونڈ پرعرصہ 10سال سے قابض ملزمان عبدالرشید گروپ جسکی مالیت تقریبا20لاکھ روپے ہے واپس دلوائے،مہندی حسن سکنہ جھوک کلاں خانقاہ ڈوگراں کے رہایشی محنت کش کی7سال سے 3مرلہ پلاٹ پر قبضہ کرنے والے ملزمان ولایت علی سے لے کر واپس کروائی جسکی قیمت تقریبا پانچ لاکھ روپے ہے،بلال حسن سکنہ مدینہ پارک کی فصل مونجی پر قبضہ گروپ نصر عباس بھٹی وغیرہ نے ناجائز کاشت کی جس کی مالیت94ہزار روپے بنتی ہے واپس دلوائی گئی،محسن نصیر سکنہ گلی زرگراں کی اراضی جس کی مالیت40لاکھ روپے مالیت بنتی ہے جس پر ملزمان رانا کاشف،رانا عارف وغیرہ سے رقم مذکورہ واپس کروائی،ذاکر معصوم احمد خان سکنہ جنڈیالہ روڈ کی20مرلہ کے پلاٹ پر قبضہ گروپ احمد منیر ڈوگر وغیرہ نی13سال سے قبضہ کررکھاتھا جس کی کل رقم40لاکھ روپے واپس کروائی،مسرت بی بی بیوہ سکنہ جناح پارک کی3کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی پر ناجائز قبضہ کرنے والے گروپ خالد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پراپرٹی واپس کروائی،ممتاز اختر بیوہ کی 3دکانوں پر قبضہ کرنے والے حبیب عرف خلیل وغیرہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1کروڑ روپے مالیت کی دکانیں واپس کروائیں،غلام فاطمہ سکنہ گوجرانوالہ کی10مرلہ پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے والے ملزمان میاں احسنا وغیرہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی10لاکھ روپے مالیت کے پلاٹ کو واپس کروایا،رضیہ بی بی سکنہ بیگم کوٹ لاہورکی10مرلہ پلاٹ پر قبضہ گروپ مقصود احمد وغیرہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ مدعیہ کو واپس کروایاجس کی مالیت2کروڑروپے ہے،یامین سکنہ کوٹ عبدالمالک کی6مرلہ پلاٹ پر قبضہ گروپ ذکاء وغیرہ سے واگزار کروایا جس کی قیمت10لاکھ روپے ہے،محمد سلیم سکنہ داتا دربار لاہور کی5مرلہ پلاٹ واقعہ رانا ٹائون پر قبضہ گروپ رانا ندیم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی10لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ واپس کروایا،محمد شریف سکنہ سچا سودا فاروق آباد کی8مرلہ کے پلاٹ پر عرصہ 12سال سے قبضہ کررکھا تھا جس کی مالیت15لاکھ روپے بنتی تھی واپس کروای،حاجی مقبول احمد سکنہ سلامت پورہ کی4کینال فیکٹری مانانوالہ پر8ماہ سے ہونے والے قبضہ گروپ عقیل احمد وغیرہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے واپس کروائی جسکی کل مالیت50لاکھ روپے ہے،نواں بی بی سکنہ سالار بھٹیاں کی11کینال اراضی پر قبضہ گروپ سیف اللہ وغیرہ سے واگزار کروائی جسکی مالیت25لاکھ روپے ہے،حلیمہ بی بی سکنہ بھکھی روڈ ڈیرہ قاسم کی رہایشی خاتون کی5مرلہ پلاٹ پر20سال سے کئے گئے قبضہ کو ملزمان اکرم گجر وغیرہ سے واگزار کروایا جس کی کل مالیت15لاکھ روپے ہے،عنایت علی سکنہ بھکھی کی22مرلہ کے پلاٹ پر عرصہ16سال سے جمیل وغیرہ نے قبضہ کررکھاتھا جسکی کل مالیت60لاکھ روپے ہے واگزار کروائی،ڈاکٹر محمد شفقی عارف سکنہ جوئیانوالہ موڑ کی3مرلہ پلاٹ پر عرصہ 2سال سے ناجائز قبضہ کرنے والے ملزمان مصطفی ورک وغیرہ سے لیکر مقدمہ مدعی کے حوالہ کی جس کی مالیت6لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :