جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں 12ملزمان گرفتار،راولپنڈی پولیس

جمعرات 23 نومبر 2017 19:21

راولپنڈی 23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیر ودھائی نے صاد ق سے 250گرام چرس ، تھانہ وارث خان پولیس نے عامرسے 600گرام چرس ،تھانہ کینٹ پولیس نے اظہر سے 540گرام چرس ،تھانہ گوجر خان پولیس نے عارف سے 250گرام چرس ،اصغر سے 105گرام ہیروئن، تھانہ رتہ امرال پولیس نے نویدسے 05لیٹر کھلی شراب ،تصور سے 05لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدربیرونی پولیس نے دانش سے 140لیٹر کھلی شراب ، اظہرسے 100لیٹر کھلی شراب ،تھانہ صدربیرونی پولیس نے واحد زمان سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند، تھانہ ریس کورس پولیس نے خر م اور رئیس سے 10ہوائیاں، 04انار برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :