ڈاکٹر شاکر اللہ نے اپنی پی ایچ ڈی مقالے کادفاع کیا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) انسٹیٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسزخیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے سکالرڈاکٹر شاکر اللہ نے اپنی پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرلی ان کی تحقیق کاعنوان مرگی کے مخصوص مریضوں میں فارماکوجینیٹکس اور فارماکوکائینیٹکس کے حوالے سے تھا۔

(جاری ہے)

کے ایم یو کے آئی بی ایم ایس فارماکالوجی کے پروفیسرڈاکٹرشفیق احمدطارق داخلی منتحن اور آزادجموں کشمیرمیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدجمشید اوریونیورسٹی آف ملاکنڈ کے فارماکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد شعیب ان کے بیرونی منتحن تھے۔

ڈاکٹرشاکراللہ نے اپنے تھیسیز اور وائیواکا کامیابی سے دفاع کیا۔یہاں پریہ امرقابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرشاکر اللہ کے ایم یو کے شعبہ آئی ڈی ایم ایس سے فارماکالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے شخص ہیں۔

متعلقہ عنوان :