صوبائی وزیرمیاں جمشیدالدین نے اے سی سی نوشہرہ کیخلاف تحریک استحقاق واپس لے لی

جمعرات 23 نومبر 2017 19:19

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)پی سی ایس آفیسر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا جرگہ کامیاب ہوگیا۔ صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکیشین میاں جمشید الدین کاکاخیل اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹرمحسن حبیب ساتھ راضی نامہ کے بعد تحریک استحقاق واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق پی سی ایس آفیسر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا جرگہ زیر قیادت جاوید مروت سیکرٹری ایکسائز اور سپیشل سیکرٹری ٹو چیف منسٹراختر سعید تر ک ، صوبائی کوارڈینٹر فہد اکرام قاضی اورڈپٹی سیکرٹری فنانس عبدالحفیظ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل کے دفتر گیا۔

جہاں پر چار گھنٹے تک طویل مذاکرات کے بعد جرگہ کامیاب ہوا۔ اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹرمحسن حبیب کے مابین راضی نامہ طے پاگیا۔

(جاری ہے)

اور دنوں اپس میں بلغلگیر ہوگئے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن میاںجمشید الدین کاکاخیل نے اپنی تحریک استحقاق واپس لے لی۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر محسن حبیب کے مابین نوشہرہ مردان روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل نے تحریک اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائی تھی۔