فیض آباد دھرنے کے شرکاء کا کھانا بند کرنے کے چکر میں پولیس کا اپنا کھانا بند ہوگیا

پولیس دھرنوں اور احتجاج میں اضافی اخراجات کے باعث مقروض ہوگئی، ادھار کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے مزید ادھار دینے سے انکار کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 19:03

فیض آباد دھرنے کے شرکاء کا کھانا بند کرنے کے چکر میں پولیس کا اپنا کھانا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء) فیض آباد دھرنے کے شرکاء کا کھانا بند کرنے کے چکر میں پولیس کا اپنا کھانا بند ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ھکم دیا ہے کہ دھرنا ختم کروانے کیلئے شرکاء کا کھانا بند کر دیا جائے۔

یا ایسی تدابیر اختیار کی جائیں جس کے باعث دباو میں آ کر دھرنا ختم کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کیلئے کھانا لے جانے والے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ تاہم فیض آباد دھرنے کے شرکاء کا کھانا بند کرنے کے چکر میں پولیس کا اپنا کھانا بند ہوگیا ہے۔ پولیس دھرنوں اور احتجاج میں اضافی اخراجات کے باعث مقروض ہوگئی ہے۔ پولیس کو ادھار کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے مزید ادھار دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں فیض آباد دھرنے کی سیکیورٹی جاری رکھنا انتظامیہ کیلیے انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :