اجتماعی بقاوسلامتی کا راز غلامی رسول میں مضمر ہے، پیر سرکار جی

جمعرات 23 نومبر 2017 19:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)ہمارے ایمان کی بنیاد اس عقیدے پر استوار ہے کہ ہماری انفرادی اور اجتماعی بقاء سلامتی کا راز محبت و غلامی رسول میں مضمر ہے، آپﷺ کی محبت ہی اصل ایمان ہے جس کے بغیر ہمارے ایمان کی تکمیل ممکن نہیں، ایمان کے شجر کو ثمر بار کرنے کے لیے عشق رسولﷺ کی شجر کاری کی جائے جس کی آبیاری اطاعت کے سرچشمے سے ہوتی ہے تو ایمان کاشجر ثمر بار ہوگا۔

بزم ہستی میں محبت مصطفی کا چراغ فروزاں کرنے سے نخل ایمان پھلے پھولے گا ، ا ن خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نی19ویں سالانہ 12روزہ آل پاکستان جشن عید میلادالنبیﷺ کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت ؐ و تاجدارِ ختم نبوت ؐکے دوسرے پروگرام کے موضوع ًعقیدہ اہلسنت اور اہلسنت کی پہچان ًپر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پیر سرکار جی نے کہا کہ ہم اہلسنت و جماعت کا وہی عقیدہ ہے جو صحابہ کرامؓ کا تھا، کانفرنس سے قبلہ صاحبزادہ پیر شمس العارفین ،علامہ مولانابشیر احمد سیالوی نے اپنے موضوع ًعقیدہ اہلسنت اور اہلسنت کی پہچان ً پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت وہی لوگ ہیں جو خلوت و جلوت میں حضورﷺ کو یاد کرتے ہیں اور اُن پر کثرت سے درود پاک پڑھتے ہیں۔کانفرنس سے صاحبزادہ حافظ مخدوم رفیق الزمان باقرانی، حضرت علامہ مولانا محمد عرفان قادری،علامہ جاوید اختر ودیگر علماء کرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔