ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ‘کیپٹن (ر)عارف نواز

رواں برس کے ابتدائی دس ماہ میںٹریفک پولیس کی 471347وہیکلز کے خلاف کارروائی 35828ڈرائیوروں کوگرفتار کیا ‘انسپکٹرجنر ل پولیس پنجاب

جمعرات 23 نومبر 2017 19:13

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں کم عمر ڈرائیوروں ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی زیر نگرانی صوبے کے تمام اضلاع میں کم عمر ڈرائیوروں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت رواں برس کے ابتدائی دس ماہ میںٹریفک پولیس نی471347وہیکلز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں بند کیا جبکہ 35828ڈرائیوروں کوگرفتار کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 4.32فیصدزیادہ ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد فاروق مظہر نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک ٹریفک پولیس پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو5,367,029 ٹریفک وائلیشن چالان ٹکٹ جاری کئے جن میںگزشتہ سال کی نسبت 7.14فیصداضافہ ہوا اور1.897بلین روپے وائیلیٹرز کو جرمانہ کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت% 9.72زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ شہروں اور ان سے ملحقہ ہائی ویزپر کم عمر ڈرائیورز،غیر قانونی نیلی لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ ، کالے شیشے، بغیرنمبرپلیٹ اور جعلی نمبر پلیٹ ،ون ویلینگ ،پلوشن اور سموگ ،ٹریکٹر ٹرالی ،مشترکہ چیکنگ کے دوران آئل ٹینکرز ،غیر نمونہ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پرسپیشل مہم چلائی گئیں جن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والو ں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے سخت اقدامات کی بدولت شہروں کے اندر ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 3.73فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی ویز پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اور عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور پیدا کرنے کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب نے 622ٹیلی ویژن، 894 FMریڈیوپروگرام نشر کئے اورپنجاب کے مختلف شہروں میں 764سیمینار وورکشاپس ،709ٹریفک واکس ،376ٹریفک وِیکس(Weeks ) 1250ٹریفک ڈیز (Days)کا اہتمام کیا جبکہ تعلیمی اداروں میں6036اور7980بس اور ٹرک اڈوںوغیرہ پرڈرائیورزکیلئے لیکچرزوسیمینارزمنعقد کئے اسکے علاوہ15450 ہورڈنگ بورڈز ،بینرز نصب ہوئے،1107051ہینڈ بلز،بروشرزتقسیم کئے گئے اور2653پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی کے پروگرام منعقد کئے گئے ۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ہائی ویز پرحادثات کی روک تھام کے سلسلہ میںحکومت پنجاب کو گاڑیوں کی خریداری کے سلسلہ میں سمری بھیج دی ہے جس سے ہائی وے پر پٹرولنگ گاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے حادثات میں کمی واقع ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :