لاہور کے دفتر پر مبینہ قبضے کا معاملہ، شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن شاہنواز کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست جمع کروا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 18:50

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء) شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن شاہنواز کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن شاہنواز نے لاہور میں ان کی جماعت کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ محسن شاہنواز نے ان کے دفتر میں موجود قیمتی فرنیچر پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ شیخ رشید نے لاہور کے تھانہ ریس کورس میں محسن شاہنواز کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔ جبکہ محسن شاہنواز کی جانب سے شیخ رشید کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔