وزیراعلیٰ پنجاب کا--’’ روز نامہ خبریں‘‘ فیصل آباد کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اعجاز حشمت خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 23 نومبر 2017 19:02

وزیراعلیٰ پنجاب کا--’’ روز نامہ خبریں‘‘ فیصل آباد کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی اور روز نامہ ’’خبریں‘‘ فیصل آباد کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اعجاز حشمت خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :