وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا شہید پائلٹ مریم مختار کی دوسری برسی کے موقع پر پیغام

جمعرات 23 نومبر 2017 19:02

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا شہید پائلٹ مریم مختار کی دوسری برسی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شہید پائلٹ مریم مختار پاکستان کا فخر، شناخت اور بہادری کی علامت ہے اورشہید مریم مختارجیسی باصلاحیت اوربہادر بیٹیاں پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں ۔ان کی حب الوطنی ،بہادری ،حوصلہ اور ثابت قدمی پوری قوم کیلئے مثال ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شہید پائلٹ مریم مختار کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلائنگ آفیسر شہیدمریم مختار بلند حوصلے اور خداداد صلاحیتوں کی مالک تھیںاورشہید کی وطن سے محبت، بہادری اور شجاعت قابل تقلید ہے۔

انہوںنے کہا کہ قوم کی دلیر اور قابل فخر بیٹی شہید مریم مختار پر ہر پاکستانی کو فخر ہے اور ایسی جراتمند بیٹیاں پوری قوم کیلئے روشنی کی کرن ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جس قوم کے پاس مریم مختارجیسی باصلاحیت اور بہادر بیٹیاں ہوں وہ ہمیشہ سرخروہوتی ہے۔