(ن) لیگ کو آصف زرداری یا کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں ‘ رانا ثناء اللہ

عمران خان ملک و قوم و جمہوریت کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں،2018ء انکے آخری انتخابات ہونگے نواز شریف عوام دوست سیاست ،جمہوریت کے استعارہ کے طورپر سامنے آئے ، عمران ،شیخ رشید مقابلہ نہیں کرسکتے ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 19:02

(ن) لیگ کو آصف زرداری یا کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں ‘ رانا ثناء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو آصف زرداری یا کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں ، عمران خان ملک و قوم و جمہوریت کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں،2018ء انکے آخری انتخابات ہونگے ،نواز شریف عوام دوست سیاست اور جمہوریت کے استعارہ کے طورپر سامنے آئے ہیں ، عمران خان اور شیخ رشید انکا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر پہلے بھی الزام ہے کہ پیپلزپارٹی کو ڈبویاہے ،زرداری کسی اور کے بجائے جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں ،اب (ن) لیگ کو زرداری یا کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں جمہوریت اور موجودہ سسٹم کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اگر زرداری یا پیپلزپارٹی سسٹم میں رکاوٹ بنے گی تو پیپلزپارٹی کے ماتھے پر داغ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ پیپلزپارٹی نہیں تمام جماعتوں کیلئے کی گئی ہے ،سینیٹ میں ترمیمی بل پر مدد کی ضرورت ہے ،یہ جمہوریت اور سسٹم اور آئندہ انتخابات کیلئے ہے نواز شریف کی ذات کیلئے نہیں ہے ،اگر (ن) لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے تو جمہوریت دشمن اور عوام دشمن قوتوں کو خوش کریں گے ، اگر تمام جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہو تو باقی جماعتیں پارلیمنٹ اور درست وقت پر الیکشن چاہتی ہیں ، سینیٹ میں مدد جمہوری عمل کے لئے ہے۔

انہوںنے کہا کہ انتخابات ترمیمی بل کسی ایک نے نہیں بلکہ سب جماعتوں نے پاس کیاہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیض آباد کا دھرنا میں تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اس میں مشترکہ کاوشیں ہورہی ہیں اس معاملے کو افہام و تفہیم سے نمٹایاجائے گا ان کے آگے یا پیچھے کوئی نہیں ہے ۔آج بھی یہی کوشش ہے اور آئندہ بھی کوشش ہو گی طاقت کے استعمال کئے بغیر مذہبی تنظیم کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ،دھرنے کا عمل راستہ روکنے کو درست نہیں کہتے ،کل بھی مذاکرات ہوئے مشکل آسان کردی جائے ،دھرنا یا احتجاج کو دھرنے کے طورپر طریقہ اورایجاد کسی اور نے کیاہے ،کسی اور نے 126دن کا دھرنا دیاتھا ،ختم نبوت کا سیاسی ایجنڈا نہیں ہے وہ سمجھتے ہیں سازش ہے لیکن دراصل غفلت ہوئی ہے ۔

جمہوریت میں آقا کی کوئی تشریح نہیں غیر جمہوری رویوں کے آلہ کار کے آقاہوتے ہیں ،عمران خان جمہوریت مخالف اور عوام دشمن کا آلہ کار سامنے آیا ہے ان کا آقا ہو سکتا ہے وہ ملک و قوم و جمہوریت کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیںمگر 2018ء کاعمران خان کا آخری الیکشن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور راولپنڈی کے شیطان کو نظر آگیا ہے نہ سیاست کے میدان نہ پارلیمنٹ نہ الیکشن میں نواز شریف کا مقابلہ کرسکتے ہیں ،نواز شریف عوام دوست سیاست اور جمہوریت کے استعارہ کے طورپر سامنے آئے ہیں ۔

لاہورسے ایبٹ آباد تک نواز شریف کی سیاست سے جوڑا ہے انہوں نے سویلین بالادستی کا مشن شروع کیا ہے اس میں ایسا ٹکرائو یا ایسا اقدام جو ملک بحران کا شکار ہو ہم الیکشن اور عوام کے پاس جارہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان بدکردارانسان ہے دوسروں کو طعنے دینا زیب نہیں دیتا اس کو سیریس نہیں لینا چاہیے۔