حضرت محمد مصطفیٰ ؐسے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ان کی شان میں گستاخی برادشت سے باہر ہے،پیر خالد سلطان القادری

جمعرات 23 نومبر 2017 18:49

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی امیر جماعت اہل سنت کے مرکزی نائب صدر الحاج صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ اولیائے کاملین نے انسانی زندگیوں میں ایک انقلاب برپا کردیا ان کی تعلیمات سے ڈاکو، لٹیرے ، شرابی بھی راہ راست پر آگئے رحمت دوجہان حضرت محمد مصطفیٰ ؐسے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان کی شان میں گستاخی برادشت سے باہر ہے ناموس رسالت کیلئے اپنی جان تک قربان کرنے کوتیار ہیں جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے زیر اہتمام26نومبر کو سندھ کے شہر نواب شاہ سالانہ یا رسول اللہ ؐکانفرنس وروحانی اجتماع منعقد ہوگا جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔

وہ بروز جمعرات آئی این پی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت الصالحین انٹر نیشنل کے مرکزی رہنما الحاج صاحبزادہ پیر سکندر سلطان ، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر الحاج پیر سلطان محمد حیات میڈیا سیل کے ممبران حاجی سعید الدین طارق، ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ، سید طاہر علی ، حق باہو فورس کے کمانڈر میر عبدالرحمن لہڑی ، ذوالفقار علی، استاد نذیر احمدبھی موجود تھے ۔

درگاہ پیر بولان ومہران حضرت فیض سلطان ؒکے سجادہ نشین الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے کہا کہ جماعت الصاالحین کے معنی پیرکاروں کی جماعت ہے جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہے جس کے مقاصد اور پروگرم کچھ یوں ہے تحریر و تقریر و عمل کے ذریعے نواجوانوں کو عقائداہل سنت سے روشناس کرانا، نوجوانوں کی سیرت وکردار کے لحاظ سے صحیح معنوں میں اسلامی سانچے میں ڈھالناہے تاکہ وہ اسلامی طرز پر اپنی زندگیاں بسر کرسکیں انہوں نے کہا کہ سالانہ یارسولؐکانفرنس ورحانی احتماع وصوفی کانفرنسز کا مقصد -: پیس آف ارتھ ہی؛ہم اللہ کی اس زمین پر پیار اور محبت کا پیغام لے کرآتے ہیں ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں اسلام محبت اجوت بھائی چارے اتحاد واتفاق کا پیغام لے کر پوری امت مسلمہ کو ایک سلوگن دینا چاہتی ہے اور مسلمانوں کو ایک بار پھر یکجا دیکھنا چاہتی ہے۔

تنگ نظری اورتعصبات سے بالاتر ہوکرمسائل کا خاتمہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حضوراکرم ؐ کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سندھ کے شہر نواب شاہ میں جماعت الصالحین پاکستان کے زیر اہتمام یارسول اللہ ؐکانفرنس و روحاجی احتجاع کی تمام تیاریاں مکمل کرکے مہمانوں کو دعوت نامے بھی جاری کردئیے گئے عظیم ایشان یارسولاللہ ؐ کانفرنس اور روحانی احتجاع پیس آف ارتھ پیغام امن میں اہم رول پلے کردے گا۔