سبی، اساتذہ کرام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،دپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان

جمعرات 23 نومبر 2017 18:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) سیسا حقیقی ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر ودپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان سید ہدایت اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دی جائے گی بلوچستان میں اساتذہ کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے کئی تنظیمات موجود ہیں لیکن اساتذہ کے مسائل جوں کے توں ہے جس کے باعث اساتذہ کرام مایوسی کاشکار ہوچکا ہے ،سیسا حقیقی وعدے اعلانات اور چندہ کی سیاست نہیں کریں گے متحد ومنظم ہوکر اساتذہ کرام اسکولوں اور طلباء کے حقوق کا دفاع کیا جائے گا۔

جمعرات کو روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سبی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر بلوچستان عبدالستار لانگو ، صوبائی آرگنائزر شبیر احمد ، صوبائی آرگنائز جان محمد خجک ، رکن کمیٹی سیسا حقیقی امان اللہ گشکوری ،حافظ غوث بخش ، سیسا حقیقی ایسوسی ایشن سبی کے ضلعی چیئرمین سید مقبول احمد شاہ ،۔

(جاری ہے)

حاجی سلیم الدین شاہوانی ، صالح محمد ، خادم حسین سومرو،خورشید احمد، محمد عارف ، محمد یوسف ، نصیب اللہ خجک ، محمد نعیم ، عبدالنبی ، محمد اسلم ، محمد حنیف ، مقصود سمالانی ، عبدالرزاق ، ارشد نذیر ، عمران احمد ، محمد اکبر ، سید حسنین رضا ، ، نثار احمد کے علاوہ سیسا حقیقی کے کارکناں کی بڑی تعداد موجود تھی اہم اجلاس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی حاجی عبدالعزیز کرد نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جان محمد خجک نے سرانجام دئیے اجلاس میں سبی کے اساتذہ کرام اسکولوں اور طلباء کو درپیش مسائل ومشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں اساتذہ میں پائی جانے والی مایوسی کے خاتمہ اور ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی مشاروت کی گئی سیسا حقیقی ایسوسی ایشن کے کاوشوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے ہیڈ ماسٹر نوراحمد ، خادم حسین ، شیر محمد مری ، عبدالستار ،عبدالرزاق نے قائدین پر اعتما د کا اظہا رکرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوںکے ہمراہ شمولیت کا اعلان بھی کیا اجلاس سے سید ہدایت اللہ غرشین ، عبدالستار لانگو، شبیر احمد ، جان محمد خجک ، امان اللہ گشکوری ، حاجی عبدالعزیز کرد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیسا حقیقی ایسوسی ایشن کو کوئی سیاسی مقصد نہیں ہمار ا مقصد اساتذہ کرام کو ان کے جائز حقوق دلانے مایوسی کا شکار ہونے والے اساتذہ کرام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم کرنا ہے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں اساتذہ کے حقوق کیلئے بڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں کبھی اساتذہ کر ہرتال تو کبھی چندے کے نام پر مشکلات و پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے ہرتال اور بجا مداخلت سے اسکولوں میں مسائل کے انبار لگ چکے ہیں بلوچستان بھر کے اساتذہ مسائل ومشکلات کاشکار ہیں روز روز اساتذہ سے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن ان کے مسائل میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، سابقہ تنظیم میں سینئر اساتذہ کے ساتھ نارواسلوک اکی وجہ سے سیسا حقیقی کا قیام عمل میں لایا گیااب کسی صورت اساتذہ کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے مقررین نے کہا کہ سینئر اساتذہ کی وقار ان کی پرموشن کیلئے پر فورم پر آواز بلند کریں گے ہم اعلانات اور وعدے نہیں اور نہ ہی چندے کی سیاست کریں گے بلکہ ہماری سیاسی سرگرمیوں کا مقصد اساتذہ کے مسائل کا تدارک کرنا ہوگا مقررین نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے نہ صرف والدین بلکہ اساتذہ کرام کے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اگر بچہ کامیاب ہوکر اچھا مقام پیدا کرتا ہے تو والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا نام بھی لیا جاتا ہے بچے کی بہترین تربیت کیلئے اسکول نرسری اور اساتذہ کرم مالی کا کردار ادا کرتے ہیں اگراساتذہ کرام کو مسائل مشکلات سے چھٹکار ملے گا تو وہ زیر تعلیم بچوں کی تعلیم وتربیت کا خاص توجہ بھی دے سکے گاہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر بچوں کے مستقبل کوروشن بنائیں مقررین نے سینئر اساتذہ کا وقار ان کی پروموشن اور سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں پر توجہ دینے پر روز دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سب سے پہلے طلباء ھر ہمارے تمام جائز مطالبات اور سینئر اساتذہ کو درپیش مسائل کوئٹہ میں عرصہ دراز سے تعینات آفیسران کو بلوچستان سے باہر بھیجنے ایس ایس ٹی گریڈ17 کوپی آئی ٹی ای بیورو میں گریڈ18کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے اجلاس میں سیسا حقیقی کو سبی سمیت بلوچستان بھر میں مکمل فعال بنانے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :