یوتھ ہوپ آرگنائزیشن ہنہ نے گیس کی لوڈشیڈنگ معاہدے کے تحت 5سو یونٹ تک سلیب ریٹ پر عملدرآمد ہونے پر 25نومبر کو ہنہ کراس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنیکااعلان کردیا

جمعرات 23 نومبر 2017 18:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) یوتھ ہوپ آرگنائزیشن ہنہ اوڑک کوئٹہ بلوچستان نے گیس کی لوڈشیڈنگ معاہدے کے تحت 5سو یونٹ تک سلیب ریٹ پر عملدرآمد اور زرغون گیس لائن سے ہنہ اوڑک کو کنکشن دینے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ ہونے کیخلاف برو ز ہفتہ 25نومبر کو ہنہ کراس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنے کااعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

یوتھ ہوپ آرگنائزیشن ہنہ اوڑک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور ہنہ کے معتبرین کے درمیان ایک معاہدہ کیاگیاتھا جس کے مطابق ہنہ میں 5سو یونٹ تک ایک ہی سلیب ریٹ رکھنے ،زرغون گیس لائن سے ہنہ اوڑک کو گیس کی فراہمی اور ہنہ کے گیس کی سہولت سے محروم کلیوں کو گیس کی فراہمی سمیت گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا شامل ہیں لیکن اس معاہدے پر کوئی عملدرآمدنہیں کیاجارہا بلکہ اس وقت بھی علاقے میں نہ صرف گیس کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے بلکہ ساتھ ہی سلیب ریٹ اور دیگر مطالبات پر عملدرآمد کیلئے کسی قسم کی اقدامات نہیں کئے جاسکے اس لئے اب اہلیان ہنہ اوڑک یوتھ ہوپ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے ہنہ کرا س کو 25نومبر کو نہ صرف بلاک کرینگے بلکہ اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجائیگا اس سلسلے میں علاقائی معتبرین ،سیاسی ورکرز ،کول مائنز اونرز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،سول سوسائٹیز کے افراد اور دیگر اپیل کی گئی ہے کہ وہ آرگنائزیشن اور اہلیان ہنہ کے ساتھ تعاون کرے ۔

متعلقہ عنوان :