کوئٹہ،پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،مسافر کوچ سے 787مختلف اقسام کے موبائل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی

جمعرات 23 نومبر 2017 18:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک مسافر کوچ سے 787مختلف اقسام کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پاکستان کوسٹ گارڈ ز نے وندر چیک پوسٹ پرآرسی ڈی شاہراہ پر دوران چیکنگ ایک مسافر کوچ سے 765غیرملکی ساختہ موبائل فونز ،22ٹیبلیٹس برآمدکرکے قبضے میں واضح رہے کہ گزشتہ روز کارروائی کے دوران برآمد موبائل فونز غیر قانونی طریقے سے کراچی اسمگل کئے جارہے تھے ،ضبط شدہ فونز کی مالیت 6لاکھ 64ہزار 5روپے سے زائد بتائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :