کوئٹہ ، احتساب عدالت نے کروڑوں روپے گندم کی خردبرد کیس محمد اصغر بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعرات 23 نومبر 2017 18:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے کروڑوں روپے گندم کی خردبرد کیس میں نامزد سابق پی آر سی سینٹر حب کے انچارج محمد اصغر بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گندم خردبرد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اس موقع پر مقدمے میں نامزد ملزمان بر ضمانت سعید احمد مینگل ،امیر بخش رند ،انور قمبرانی ودیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم پی آر سی حب کے سابق انچارج اصغر بلوچ سماعت کے موقع پر پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ۔

سماعت کے دوران 12ویں گواہ استغاثہ سیکرٹری خوراک نوراحمد پرکانی نے اپنا بیان بھی قلم بند کروادیاجس پر وکلاء صفائی کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی بعد ازاں کیس کی سماعت کو 28نومبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :