پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہو گا کہ بھٹو اور بے نظیر کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار ،پرویز رشید

پیپلز پارٹی کے عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا،بروقت انتخابات اور سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا ہے، گیند اب پیپلز پارٹی کی کورٹ میں ہے،سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدکی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 18:47

پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہو گا کہ بھٹو اور بے نظیر کے وارث ہیں یا غیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا،پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہے کہ وہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار ہیں،بروقت انتخابات اور سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا ہے، گیند اب پیپلز پارٹی کی کورٹ میں ہے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میثاق جمہوریت آج بھی زندہ ہے، بروقت انتخابات اور سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، کبھی ذاتی یا جماعتی مفاد میں ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند اب پیپلز پارٹی کی کورٹ میں ہے۔

انہیں ثابت کرنا ہے کہ وہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی اینڈے کے پیروکار ہیں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قومی مفادات میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی والے ہماری پیشکش پر خوفزدہ نہ ہوں، ہم آپ سے جمہوری طرز عمل کی توقع رکھتے ہیں۔