تیل و گیس کی کمپنیوں کو بہترین مواقع میسر ہیں، تیل کے شعبے میں 10فیصد سے زائد ترقی کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں،

سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے ترقی کے مواقع بڑھیں گے، اگلے 3سال میں 20ملین ٹن ایل این جی درآمد کریں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاتیل اور گیس کے حوالے سے سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب

جمعرات 23 نومبر 2017 18:47

تیل و گیس کی کمپنیوں کو بہترین مواقع میسر ہیں، تیل کے شعبے میں 10فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی کمپنیوں کو بہترین مواقع میسر ہیں، تیل کے شعبے میں 10فیصد سے زائد ترقی کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں، سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے ترقی کے مواقع بڑھیں گے، اگلے 3سال میں 20ملین ٹن ایل این جی درآمد کریں گے۔جمعرات کو تیل اور گیس کے حوالے سے سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں پاکستان نے تیل و گیس کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھایا، تمام وسائل کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، تیل و گیس کی کمپنیوں کو بہترین مواقع میسر ہیں، اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد فیصد رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے تیل و گیس کے ذیادہ وسائل درکار ہیں، تیل کے شعبے میں 10فیصد سے زائد ترقی کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں، 9ملین ٹن ایل این جی درآمد کر رہے ہیں، اگلے تین سال میں 20ملین ٹن ایل این جی درآمد کرلیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پر اعتماد ہوں کہ تیل و گیس کی نئی کمپنیاں کارکردگی دکھائیں گے،سلامتی کے شعبے میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے ترقی کے مواقع بڑھیں گے، تیل و گیس کی نئی دریافت سے درآمدات میں کمی آئے گی۔