گورنر سندھ محمد زبیر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی ملاقات
جمعرات 23 نومبر 2017 18:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک آسٹریلیا اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے دو طرفہ تعلقا ت کے استحکام سے خطہ میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے اس ضمن میں مس مارگریٹ ایڈ مسن کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہئے، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے، ہر شعبہ میں مثبت معاشی اشاریئے حاصل ہو رہے ہیں معاشی ترقی کے لئے حکومتی پالیسی اہم ثابت ہو رہی ہے ۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں آسٹریلیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے،حالیہ عالمی معیا رکے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد امن و امان کے قیام پر ان کے اعتماد کا واضح مظہر ہے ، پاکستان میں کرکٹ کے شائقین عرصہ دراز سے عالمی طرز کے کھیلوں کے متمنی ہیں ۔ملاقات میںہائی کمشنر آسٹریلیا نے کہا کہ آج کا پاکستان انتہائی پر امن ہے اورکوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی،آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کان کنی کے شعبہ میں پاکستان کی بہت مدد کرسکتا ہے اس طرح لائیو اسٹاک میں بھی آسٹریلوی ماہرین کی مدد اور تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وفد کے دیگر اراکین میں اعزازی قونصل جنرل فرخ اکرام ، لیونی ، نکول اور طاہر محمود شامل تھے ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.