وزارت داخلہ نے ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا،نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 نومبر 2017 18:26

وزارت داخلہ نے ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا،نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء ) :وزارت داخلہ نے ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سے نکال دیا،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پرپیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے ڈاکٹرحسین کوبیرون ملک علاج کیلئے سفرکرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین کااحتساب عدالت میں نیب ریفرنسز پرفرد جرم ہونے کے باعث نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیاتھا۔تاہم آج سپریم کورٹ کے حکم پروزارت داخلہ نے ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سے نکال دیاہے۔اب ڈاکٹرعاصم بیرون ملک علاج معالجے کیلئے سفرکرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :