Live Updates

پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘یاسمین راشد

جمعرات 23 نومبر 2017 18:32

پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کو جھوٹ بولنے ، اثاثے چھپانے پر سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے نا اہل کیا ہے ،پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے کہا کہ جہاں جس احتساب سے نواز شریف گزرے گا میں بھی وہی سے گزروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو باعزت مقام پردیکھنا ہے تو ہمیں سوچ بدلنی ہو گی ، اگر نواز شریف والا ارادہ رہے گا تو پاکستان کی ساکھ دنیا میں خراب ہو گی ، ہم ایٹمی ملک ہونے کے باوجود بھی دنیا میں با عزت مقام حاصل نہیں کر سکے جو قرض کی شکل میں بھیک مانگتا ہے وہ برابری کی سطح پر نہیں آ سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے گھمبیر حالات سے صرف عمران خا ن ہی نکال سکتے ہے ہم اس لیڈر کے ساتھ ہے جس کا دامن صاف ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :