بروقت انتخابات ،سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا‘ سینیٹر پرویز رشید

پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہے وہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار ہیں‘ (ن ) لیگ کے مرکزی رہنما کی گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 18:29

بروقت انتخابات ،سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر پوریز رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہے کہ وہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت آج بھی زندہ ہے۔ بروقت انتخابات اور سویلین بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا، کبھی ذاتی یا جماعتی مفاد میں ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

عدم تعاون سے جمہوریت کا لبادہ اتر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیند اب پیپلز پارٹی کی کورٹ میں ہے۔ انہیں ثابت کرنا ہے کہ وہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی اینڈے کے پیروکار ہیں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قومی مفادات میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی والے ہماری پیشکش پر خوفزدہ نہ ہوں۔ ہم آپ سے جمہوری طرز عمل کی توقع رکھتے ہیں۔