ہنگو‘نجی تعلیمی ادارے کی چاردیواری گرنے سے ایک طالب علم جاںبحق ‘16زخمی

جمعرات 23 نومبر 2017 18:23

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)ہنگو میں نجی تعلیمی ادارے کی چار دیواری گرنے کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 16سے زائدطلباء زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق سمانہ روڈ ہنگو پر واقع نجی تعلیمی ادارے میں والی بال میچ کے دوران تماشائیوں کا بوجھ بر داشت نہ کرتے ہوئے سکول کی چار دیواری گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 16سے زائد طلباء شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔