سی سی پی او کی سربراہی میں ضلع بھر کے ڈی آر سیز ممبران کیساتھ مشترکہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 23 نومبر 2017 18:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) سی سی پی او محمد طاہر خان کی سربراہی میں ملک محمد سعد شہید پولیس لائن میںضلع بھر کے ڈی آر سیز ممبران کیساتھ مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان ، ڈویژن ایس پیزشہزادہ کوکب فاروق،وسیم ریاض،شفیع اللہ گنڈا پور اور ڈی آر سیز کینٹ، سٹی اور تاتارا کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میںڈی آر سیز ممبران نے فرداً فرداً ڈی آر سی کے فرائض اور خدمات کے حوالے سے سی سی پی او کو آگاہ کیا اور ایک دوسرے سے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ڈی آرسی کے مسائل اور تجربات پر بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے ڈی آر سی ممبران کی عوامی خدمات اور کردار کو سراہا اور ڈی آر سیز کو بہتر فورم بنانے کیلئے ہر ممکن کو شش کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈی آر سی کی بدولت عوام کا پولیس پراعتماد بڑھ گیا ہے ۔ سی سی پی اونے کہا کہ عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے اور درپیش مسائل کی منصفانہ حل کیلئے رورل کی سطح پر بھی ڈی ار سی کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔