ضلعی حکومت تاریخی ورثہ کی حفاظت ہرصورت میں یقینی بنائے گی، محمدعاصم خان

جمعرات 23 نومبر 2017 18:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے فصیل شہرکی دیوارکونقصان پہنچانے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے فصیل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے اور توڑی گئی فصیل کی اینٹیں سرکاری تحویل میں لیکر دوبارہ مرمت اور تزین و آرائش کے احکامات جاری کردئیے بعدازاں ضلع ناظم نے تاریخی فصیل شہر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر کوارڈنیشن کو تمام غیر قانونی راستے بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ فصیل شہر کی حفاظت کیلئے بلڈنگ انسپکٹرز کو تاریخی فصیل شہر کی نگرانی کی ہدایت کی جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائر ی کرنے کے احکامات جاری کردئیی.۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تاریخی فصیل شہر ہماراقومی ورثہ ہے اس کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ضلع ناظم شکایات سیل میں براہ راست شکایت درج کروا ئیں ضلعی حکومت تاریخی ورثہ کی حفاظت ہرصورت میں یقینی بنائے گی ۔