تحصیلدار لنڈی کوتل کا کم شلمان کے سول ڈسپنسری اور سرکاری سکولوں کا دورہ

جمعرات 23 نومبر 2017 18:15

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل کے تحصیلدار تحسین اللہ نے کم شلمان کے سول ڈسپنسری اور سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں تما سرکاری سکولز کے اساتذہ کواپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جبکہ سکولز کے طلباء کے مسائل سنے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیلدار تحسین اللہ نے لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ کم شلمان کے سول ڈسپنسری اور سرکاری سکولوں کا دورہ کیادورے کے دوران انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور سکولوں کی حالت زارکوچیک کیا اور اساتذہ پر زور دیا کہ اپنی حاضری کو باقاعدگی سے سکولوں میں یقینی بنائے تاکہ قوم کے بچوں کا روشن مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔