میونسپل کمیٹی ملازمین نے 5ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادا ئیگی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیدیا

جمعرات 23 نومبر 2017 18:14

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) میونسپل کمیٹی ملازمین نے پانچ ماہ کی تنخواہوں کی مد میں بقایا جات عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا ہے مظاہرین نے بقایاجات ادائیگی نہ کرنے پر جیل بھرو تحریک شروع کرنے کااعلان کیا احتجاج کرنے پر انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ رو ز میونسپل کمیٹی کے بیلدار بہشتی اور واٹر سینٹیشن سٹاف ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی جلاس میونسپل کمیٹی بنوں سے نکالا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بنوں پریس کلب پہنچا جہاں پر مظاہرین نے تقریبا ً گھنٹے تک دھرنا دیا ڈبلیوایس ایس بی اور تحصیل میونسپل انتظامیہ تحصیل ناظم، ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی ائی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی دھرنا مظاہرین سے امزر علی اور میر خاتم گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی میں ہم پہلے ہی مسائل ومشکلات کا شکار تھے تین ،تین مہینوں تک تنخواہیں اور پنش ادا نہیں کی جاتی تھی جس کے باعث ہمیں واٹر اینڈ سینٹیشن کمپنی کے حوالے کیا گیا اب کمپنی کی طرف سے مزید دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کر دی گئی ہے اسی طرح میونسپل کمیٹی بنوں اور کمپنی کے ذمے پانچ مہینوں کے بقایاجات بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ اگر ہمیں ڈیوٹی کے بدلے تنخواہیں ادا نہیں کر سکتے تو وہ کس کام کیلئے بیٹھے ہیں وہ استعفیٰ دیں اور گھر بیٹھ جائے کیونکہ ہم پر کمپنی کے ایسے افسران کو مسلط کیا گیا ہے جو تنخواہیں تو ادا نہیں کر سکتے اوپر سے ملازمین کو معطل بھی کر رہے ہیں ،اب ان کیخلاف احتجاج کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلسل پانچ ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہمارے گھروں میں فاقے پڑھ گئے ہیں رقم نہ ہونے کے باعث اپنے بال بچوں کا علاج معالجہ کراسکتے ہیں نہ ہی ان کے تعلیم کے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں اب تو اتنے مقروض ہو گئے ہیں کہ مزید کوئی قرضہ دینے کیلئے بھی تیار نہیں ہے، ڈبلیو ایس ایس بی کے چیف ایگزیکٹو ماہانہ چار لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم نہیں اسی طرح ناظمین عیش و عشرت کیلئے اسی کمیٹی سے رقم نکال کر خرچ کر رہے ہیں اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس بی انتظامیہ کی طرف سے افسران نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیلئے ملاقات کی جو کہ دونوں فریقوں کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے جس پر ملازمین نے فوری طور پر بقایاجات ادا نہ کرنے کی صورت میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا اور تنخواہیں نہ ملنے تک شہر کی صفائی ستھرائی سے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :