بنوں کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ہمارا اصل سرمایہ ہیں ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر

جمعرات 23 نومبر 2017 18:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ بنوں کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ہمارا اصل سرمایہ ہے ایسے ہونہار اور قابل نوجوان کھلاڑیوں سے ملکر خوشی ہوئی ۔ وہ بروز جمعرات اپنے آفس میں بنوں کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان نیشنل جونیئر اتھیلیٹکس چمپئنشپ کے 100اور 200میٹر دوڑ میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے اور ضلع بنوں کیلئے دو گولڈ میڈل جیتنے والے افنان خان اور آسٹریلین ہاکی نیشنل انڈر 18چمپئنشپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے 3کھلاڑی خیر اللہ ، ذاکر اللہ، امجد علی نے ڈپٹی کمشنر بنوں کو ضلع بنوں میں کھلاڑیوں کیلئے درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر بنوں نے قانون کے مطابق ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :