صوابی، ویلج کونسل گاڑمنارہ میں پلے گرائونڈ کیلئے زمین مختص کردی گئی ہے بہت جلد اس پر تعمیراتی کام کا آغاہوگا ، ناظم گل زیب خان

جمعرات 23 نومبر 2017 18:12

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما اور ویلج کونسل گاڑمنارہ کے ناظم گل زیب خان نے کہا ہے کہ علاقے کیلئے سپیکر اسدقیصر کی کروڑوں روپے کے منصوبے کی تکمیل آخری مراحل میں ہیں ،ماضی میں تمام حکومتوں نے ہمارے علاقے کو پسماندہ رکھا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات گھر کے دہلیز پر مہیا کردی ہے ،انہوں نے بروز جمعرات اپنے بیان میں کہا کہ ویلج کونسل گاڑمنارہ میں پلے گرائونڈ کیلئے زمین مختص کردی گئی ہے بہت جلد اس پر تعمیراتی کام کا آغاہوگا ، ہمیشہ ذاتی مفاد کے بجائے عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے ،بلدیاتی فنڈز عوام کی امانت ہے اور ان پر ہی خرچ کروں گا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور خاندانی سیاست سے نجات دلانے کیلئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب بنائے ۔