دینی جماعتوں کا اتحاد بعض قوتوں سے ہضم نہیں ہورہا ، اسلئے ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے مذہبی شخصیات کو استعمال کررہے ہیں،

رہنماء جمعیت علماء اسلام ف مولانا حمد اللہ جان

جمعرات 23 نومبر 2017 18:12

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مولانا حمد اللہ جان باباجی نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد بعض قوتوں سے ہضم نہیں ہورہا ہے اسلئے ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے مذہبی شخصیات کو استعمال کررہے ہیں ۔ جمعرات کو جامعہ مظہرالعلوم ڈاگئی میں ضلعی سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون کی قیادت میں وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی نائب امیر و سابق امیدوار این اے 12 صوابی ون اشفاق اللہ خان ،تحصیل ٹوپی کے امیر مولانا تاج نبی خان ،ضلعی ترجمان مولانا ہارون حنفی اور شاہ جی بھی موجود تھے ،مولانا حمد اللہ جان نے کہا کہ2018 کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام سی پیک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں بُری طرح شکست سے دوچار کرکے مسترد کردیں گے ، عالمی سطح پر رونما ہونے والے حالات سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ آئندہ دور جے یو آئی و ایم ایم اے کا ہی ہوگا ،جے یو آئی ف ملک کی واحد مذہبی جماعت ہے جس قیادت پورے خطے کے حالات کو سدھارنے کی اہلیت رکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی نظریں اب جے یو آئی پر لگی ہوئی ہیں ،موجودہ حکومت تمام وعدوں کو پورا کرنے اور مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :