صوابی میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے ،

صوبائی حکومت نے ضلع میں بے شمار، منصوبے مکمل کئے ہیں جس میں ہسپتالوں کی تعمیر، سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ بے شمار روڑز کی تعمیرشامل ہیں صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعرات 23 نومبر 2017 18:12

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء)تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوابی میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے ،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ضلع میں بے شمار منصوبے مکمل کئے ہیں جس میں ہسپتالوں کی تعمیر، سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ بے شمار روڑز کی تعمیر، بجلی کی لائنز اور سٹریٹ لائٹس شامل ہیں ۔

وہ جمعرات کو سینیٹر لیاقت ترکئی کے ہمراہ یونین کونسل یعقوبی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس میں فضل منان نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے صوابی میں کوئی بڑے منصوبے متعارف نہیں کروائے پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے صوابی میں شروع کئے ہیں جو صوابی کی عوام کی تقدیر بدل دیں گے صوابی کے عوام کواس سے پہلے اپنے علاج اور اعلیٰ تعلیم کے لیے پشاور کا رخ کرنا پڑتا تھا جسے سے عوام کو کافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے تھے صوابی کے عوام بے یار و مددگار پڑے تھے لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے صوابی کی عوام کی تمام محرمیوں کا ازالہ کردیا ہے اب صوابی میں یونیورسٹیز ، میڈیکل کالج، ٹیکنکل کالجز ،سکولز اور کالجزکے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہونگے، اس موقع پر سینیٹر لیاقت خان ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان کے علاوہ کسی کو پاکستان کی فکر نہیں عمران خان نے تمام چوروں اور ڈاکوں کو بے نقاب کردیا ہے اب عوام کو یہ لوگ بے وقوف نہیں بنا سکتے ، اجتماع سے ایم پی اے محمد علی ترکئی نے بھی خطاب کیا ۔