لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،22جواری گرفتار ،نقد رقم اور موبائل فونز برآمد

جمعرات 23 نومبر 2017 18:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم جوا کے اڈوں پر کاروائی کرتے ہوئے 22 جواریوں ریاض، ندیم، گل بیگ، قمبر، دیدار، منٹھار، محرم، ممتاز، حاجی خان، عبدالرزاق، سعید، صدام، اصغر، شمن، ایاز، فیروز، لیاقت، علی حسن، اقبال، علی گل، نیک محمد اور عبدالغنی کو گرفتار کرکے 16250 روپے اور پانچ موبائل فونز برآمد کرلیے جبکہ گرفتار تمام جواریوں کے خلاف تھانہ ولید اور باقرانی پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :