لاڑکانہ، اینٹی کرپشن پولیس نے رشوت خوری کے الزام میں زیڈ اے بھٹو زردعی کالج کے اسسٹنٹ کلرک کو گرفتار کرلیا

جمعرات 23 نومبر 2017 18:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) اینٹی کرپشن پولیس نے شہری کی شکایت پر نوکری دینے کے لیے رشوت لینے کے الزام میں زیڈ اے بھٹو زرعی کالج کے اسسٹنٹ کلرک کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن لاڑکانہ کے سرکل آفیسر غلام سرور سولنگی کے مطابق شہری نادر ملانو نے مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ زید اے بھٹو زرعی کالج کے اسسٹنٹ کلرک نظام الدین بھٹی نامی شخص نے ان سے نوکری دلوانے کے لیے 3 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے جسے شہر کے پاکستانی چوک کے قریب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :