لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں برطرف کیے گئے 55 ملازمین کو بحال کرنے کی قرارداد منظور

جمعرات 23 نومبر 2017 18:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں برطرف کیے گئے 55 ملازمین سمیت دیگر کو بحال کرنے، سینیئر ملازمین کو پروموشن دینے، چڑیا گھر کی تعمیر، کرکٹ ٹورنامنٹ اور میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے متعلق قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔ لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کا اجلاس میئر محمد اسلم شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں شہر کے 20 یونین کمیٹیز کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل اور یوسی چیئرمین خیر محمد شیخ نے برطرف کیے گئے 55 ملازمین کے بحالی کے متعلق قرارداد پیش کی جسے ممبران نے برطرف کیے گئے 55 اور عدالتوں میں جانے والے دیگر ملازمین کو بحال کرنے کی قرارداد منظور کی۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر لاڑکانہ کی جانب سے سینیئر ملازمین کو 1981 سے پروموشن نے دینے کے متعلق ڈی پی سی بٹھانے کی قرارداد پیش کی جسے بھی منظور کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن ایڈووکیٹ انور علی نواز لٴْہر نے لاڑکانہ کے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے چڑیا گھر کی تعمیر کی قرارداد پیش کی جسے ممبران نے متفقہ طور پر منظور کی جبکہ میئر نے بتایا کہ لاڑکانہ شہر کے قریب 200 ایکڑ پر محیط پبلک پارک کے تعمیر کا کام جاری ہے جہاں چڑیا گھر بھی تعلیم کیا جائے گا۔ ڈپٹی میئر نے ایک اور قرار داد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے جسے بھی منظور کی گئی۔

اس سے قبل اجلاس میں میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے بھی اکثریت رائے سے منظور کی گئی۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے منتخب نمائندوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کرنے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :