اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نی40کروڑ روپے مالیت کی 298 کلو گرام منشیات برآمد کر لی

12ملک گیر کاروائیوں کے دوران 1غیر ملکی سمیت 13 ملزمان گرفتار، 3گاڑیاں ضبط

جمعرات 23 نومبر 2017 18:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی12کاروائیوں کے دوران تقریباً40کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی298 کلو گرام منشیات برآمد کر لی، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1غیر ملکیوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار اور3گاڑیاں ضبط کر لیں۔برآمد شدہ منشیات میں257کلوگرام چرس،8کلو گرام ہیروئن ، 25کلوگرام کینابس ، 7.4کلو گرام ایمفیٹا مائن اور 1.3کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، اسلام آباد پر کاروائی کے دوران ہالینڈ کے رہائشی محمد عاصم احمدی نامی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 4.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-78 کے ذریعے کینیڈا جا رہا تھا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی ایئرپورٹ ٹیم نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران سرگودھا کے رہائشی عبد القیوم اور مردان کے رہائشی مختیار نامی 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 1.5 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-723 کے ذریعے سعودی عرب جا رہے تھے۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اے ایس ایف کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ کاروائی کے دوران بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد سے کرم ایجنسی کے رہائشی رفیق خان نامی ملزم سے 1.785 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-723 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔

چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی ایئرپورٹ ٹیم نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران بونیر کے رہائشی میاں سعیدنامی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.480 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-723 کے ذریعے سعودی عرب جا رہے تھے۔پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کاروائی کے دوران بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد سے صوابی کے رہائشی عمر گل نامی مسافر کے قبضے سے 1.5 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان پرواز نمبر NL-605 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ چھٹی کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے ایک کاروائی کے دوران بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد سے سرگودھاکے رہائشی محمد ریا ض اور خاتون سمگلر عابدہ شاہین نامی ملزمان سے 1.265 کلو گرام ایمفیٹا مائن جو کہ اپنی ٹرالی میں چھپا رکھے تھے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دونوں ملزم سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر EK-613 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھے۔ اے این ایف پشاور نیو ٹول پلازہ ، کوہاٹ کے قریب کاروائی کے دوران ایک بغیر مالک ٹرک کو قبضے میں لیکر دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 250 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔اے این ایف لاہور نے جنرل بس سٹینڈ، سرگودھا روڈ، فیصل آباد کے قریب کاروائی کے دوران فیصل آباد کے رہائشی شہزاد حسین نامی ملزم کے قبضے سے 25 کلو گرام کینابس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے اورنگزیب روڈ، شالمیار ٹائون، لاہور کے قریب ایک موٹرسائیکل روک کر اس پر سوار لاہور کے رہائشی 3 ملزمان محمد صفدر، چوہدری قائب عباس اور عرفان علی کے قبضے سے 7.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے پنجاب رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر ریلوے سٹیشن، لاہور سے ایک مال گاڑی کی بوگی نمبر 4 کے ایئرپریشر ٹینک سے 2.9 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ٹرین میں چھپا کر بھجوائی جا رہی تھی۔اے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی پر کاروائی کے دوران لاہور کے رہائشی سیف الٰہی نامی ملزم سے 1.315 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم پرواز نمبر WY-322 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے رستم چوک، PSOپٹرول پمب ، شکار پور کے قریب دوران کاروائی شکار پور کے رہائشی محمد علی نامی ملزم سے 520گرام ہیروئین برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیںاور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :