نواب محمد ایاز جوگیزئی کا جامعہ بلوچستان کا دورہ ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات

جمعرات 23 نومبر 2017 18:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) بلوچستان کے صوبائی وزیر نواب محمد ایاز جوگیزئی نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، کنٹرولر عبداالماک ترین اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام ، ترقیاتی پروجیکٹس اور مختلف تعلیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں مثبت تعلیمی اور ترقیاتی تبدیلی خوش آئند امر ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہ صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔

جس کی ترقی کے آثار پورے صوبے کے تعلیمی نظام پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور اقوام کی ترقی کا رازاعلیٰ تعلیم و تحقیق میں پوشیدہ ہے۔ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ تاکہ آنے والے نسلوں کو بہتر مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف میگا منصوبوں کے تحت کارآمد انسانی وسائل کی ضرورت ناگزیر ہے جسے اعلیٰ تعلیم اور تربیت یافتہ انسانی وسائل سے پورا کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے صوبائی حکومت اور عوامی نمائندگان کا جامعہ بلوچستان کے ساتھ تعاون اور رہنمائی کو باعث عزت کرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ کی طرح جامعہ اپنے خدمات سرانجام دیتی رہے گی اور صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسز کے قیام سے صوبے میں بہتر تعلیمی اصلاحات مرتب کئے جارہے ہیں اور مختلف تعلیمی منصوبوں میں جامعہ اسکول اور کالجز کی رہنمائی کررہی ہے تاکہ مشترکہ طور پر صوبے میں بہتر تعلیمی نظام رائج کیا جاسکے۔آخر میں انہوں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :