Live Updates

میجر اسحاق کی شہادت پر پوری قوم کو فخرہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بابر یوسفزئی

عمران خان پاکستان کی عوام کی امید کی آخری کرن ہے،صوبائی حکومت بتائیں ساڑھے چار سال حکمرانی کے باوجود صوبے میں پسماندگی کیوں ہے،سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان

جمعرات 23 نومبر 2017 18:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بناتے ہونے ئے شہادت نوش کرنے والے میجر اسحاق شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا ہے کہ میجر اسحاق کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ھونے والے تمام شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جس طرح سیکیورٹی فورسز ہمارے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ھوئے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے اس پر ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ھوئے کہا کہ ساڑھے چار سال حکمرانی کے باوجود بلوچستان آج بھی پسماندہ ہے صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئیے بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بلوچستان کی عوام کی امید کی آخری کرن ہے انشاء اللہ عمران خان اور صوبائی صدر بلوچستان کی قیادت میں صوبے میں بہتری لائیں گے انشاء اللہ جلد صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کی قیادت میں اچھی شخصیات کی حامل سیاسی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات