ْکراچی ، خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کا سرغنہ چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعرات 23 نومبر 2017 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں بہالپور سے گرفتار ملزم محمد شفقت عرف منا بھائی کو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت بازیاب خاتون نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ ملزم منا اور اسکے ساتھی عرفان نے مجھے اغوا کیا اور بھالپور لے جاکر جسم فروشی کے اڈے پر فروخت کردیا ۔

مجھے ہاشم نامی شخص کے ہاتھوں دو بار فروخت کیا گیا ۔ملزمان بہاولپور سے مجھے دوسرے مقام پر بھیجنا چاہتے تھے ایک شخص نے میری مدد کی اور مجھے کراچی بھجوایا ۔عدالت نے ملزم منا کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے گروہ کے دیگر کارندوں کو گرفتار کرکے چار دن میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :