تمام ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں،کمشنر مردان ڈویژن
جمعرات 23 نومبر 2017 18:03
(جاری ہے)
کمشنر مردان ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سروس ڈیلیوری سنٹر صوابی پر تقریباً50فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ گجو خان میڈیکل کالج صوابی اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ۔
جبکہ ڈسٹرکٹ جیل صوابی کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے ۔ اور ٹینڈر بھی عنقریب شائع کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ بس ٹرمینل مردان کے حوالے سے کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی کو بتایا گیا کہ 140کنال زمین پر تعمیر ہوانے والے بس ٹرمینل کیلئے زمین کے مسائل حل کئے گئے ہیں اور پی سی ون بھی بہت جلد ریوائز کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان ، بینظیر چلڈرن ہسپتال مردان اور باچا خان میڈیکل کالج مردان کے حوالے سے کمشنر مردان نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ باقی کام بھی بہت جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوسکیں۔ جبکہ بیسک ہیلتھ یونٹ چار بانڈہ ، گرلز کیڈٹ کالج مردان اور دوسرے تمام کام جلد از جلد مکمل کرلئے جائیں اور کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی کو محکمانہ طور پر چیک کیا جائے۔ رشکئی انٹر چینج سے جلالہ بائی پاس روڈ کے حوالے سے کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ پیکچ 1- کا بقایا کام 30دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے اور پیکج2- کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوسکیں۔ دریں اثناء کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے ڈویژنل سطح کے افسروں پر زور دیا کہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی میں بہتری لائے اور عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر خدمت کریں، اپنی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کمزور کارکردگی والے محکموں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.