حکومت اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے مزید
17ہزار3سواکتالیس اساتذہ میرٹ پر بھرتی کرے گی ،محمدعاطف نئے اساتذہ میں تقریباً5000 خواتین اساتذہ بھرتی کی جائیگی ،تمام نئے سکولوں میں پرائمری لیول پرخواتین اساتذہ بھرتی ہونگی جو حکومت کی طرف سے تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک انقلابی قدم ہوگا ، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا
جمعرات 23 نومبر 2017 18:03
(جاری ہے)
صوبائی وزیر کو بتا یا گیا کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی شدہ اساتذہ اور آئی ٹی اساتذہ کی مستقلی کا عمل نزدیک ہے اور بہت جلد کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔
اس کے علاوہ سکولوں میں باقی ماندہ سہولیات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔ جبکہ دوسرے مرحلے کے کام کو بھی بہت جلد مکمل کرلیا جائیگا ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے حکام کو ہدایات جاری کی کہ گرلز کیڈٹ کالج کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ جبکہ دسمبر کے آخر تک گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا جائیگا۔ اسکے علاوہ صوبائی وزیر کو ایکول فاطمہ الفہری کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ان کو بتایا گیا کہ 15دسمبر تک ہاسٹل اور دوسرے تعمیراتی کام مکمل کئے جائیں گے اور نئے آنے والے سیشن میں طالب علموں کو داخلہ دیا جائیگا ۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ حکومت خواتین طالب علموں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ گرلز کیڈٹ کالج مردان اور ایکول فاطمہ الفہری کالج کی تعمیر کے بعد مقامی لڑکیوں کے ساتھ ساتھ غیر مقامی لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل ختم ہوجائیں گے اور ن کو تعلیم کے بہترین سہولیات ملیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سکولوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات بھی طالب علموں کو دی جائے اور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کو سکولوں میں کھیل کے میدان بنانے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس کے علاوہ پچھلے میٹنگ کے حوالے سے تعلیمی بورڈز کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ ہوا کہ پشاور تعلیمی بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس بلڈنگ کے ڈیزائن کو آئندہ جائزہ میٹنگ میں پیش کیا جائیگا ۔ محمد عاطف خان کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکولوں کی سٹینڈرڈ ائزیشن کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تقریبا ً100سے زیادہ سکولوں کی سٹینڈرڈائزیشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے اور بقایا پر بھی کام شروع ہے ۔ ان سٹینڈرڈائزڈ سکولوں میں طالب علموں کو بہترین بنیادی سہولیات دی جارہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.